10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ہائیکورٹ کی جانب سے ایس پی صدر حفیظ الرحمان کو شوکاز نوٹس کا معاملہ، سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا


سیاسی

02/Jul/2021

News Viewed 1153 times

ہائیکورٹ کی جانب سے ایس پی صدر حفیظ الرحمان کو شوکاز نوٹس کا معاملہ، سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو ایس پی صدر حفیظ الرحمان کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے شوکاز نوٹس معطل کر دیاہے ۔

پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم کے عدلیہ ریمانڈمیں توسیع

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایس پی صدر حفیظ الرحمان کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منصور علی شاہ نے سماعت کی ، عدالت عظمیٰ نے ایس پی کی درخواست منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس معطل کر دیا ۔ حفیظ الرحمان نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کو غلط حقائق بتا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ، ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے جوکہ خلاف قانون ہے ،درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، سپریم کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے ہائیکورٹ کو کارروائی سے روک دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں