10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

کراچی میں پیپلز پارٹی کا ٹرین مارچ شروع


پاکستان

26/Mar/2019

News Viewed 1618 times

کراچی میں پیپلز پارٹی کا ٹرین مارچ شروع

پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری آج خصوصی ٹرین ’کاروان بھٹو ‘میں کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کے لیے روانہ ہونگے ۔
بلاول بھٹو زرداری حکومت پاکستان کے خلاف ٹرین مارچ کررہے ہیں خصوصی ٹرین کاروان بھٹو 10بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہو چکی ہے اور کراچی سے لاڑکانہ کے درمیان 25مقامات پر بلاول بھٹو زرداری اپنے کارکن سے خطاب کریں گے ۔

مزید پڑھیئے:جعلی اکاؤنٹس کیس ؛آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی پیشی
خصوصی ٹرین کاروان بھٹو 14ڈبوں پر مشتمل ہے ،بلاول بھٹو زرداری اپنے کارکنان کے ساتھ یہ مارچ سرانجام دیں گے ۔رات کے وقت بلاول بھٹو اپنے آبائی گھر زرداری ہاؤس میں قیام کریں گے اور صبح شہید بے نظیر آباد سے خطاب شروع کریں گے ۔بلاول بھٹو خطاب میں اپنے کارکنان کا لہو گرمائیں گے۔حکومت کے خلاف یہ مارچ لاڑکانہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گی۔
کراچی اور لاڑکانہ کے درمیان بلاول بھٹو ڈرگ روڈ،لانڈھی،جھمپیر،جنگ شاہی،کوٹری ،حیدرآباد،اوڈیرولعل،ٹنڈو آدم ،شہدادپور اورشہید بے نظیرآباد میں اپنے کارکنان سے خطاب کریں گے۔اس کے ساتھ ہی دوڑ،پڈعیدن،محراب پور،بھریا روڈ،رانی پور،خیرپور،روہڑی،سکھر،حبیب کوٹ مدیجی،سرشاہنواز بھٹونوڈیرواور آخر میں لاڑکانہ میں خطاب کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں