10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ڈرامہ سیریل ’’سنو چندا 2‘‘رمضان میں نشر ہوگا


شوبز

22/Apr/2019

News Viewed 4297 times

ڈرامہ سیریل ’’سنو چندا 2‘‘رمضان میں نشر ہوگا

پاکستانی ڈرامہ سیریل سنو چندا گذشتہ رمضان میں نشر کیا گیا تھا اور مداحوں نے اسے بہت سراہا تھا اور اب اس ڈرامہ سیریل کا سیزن 2بنایا جا رہا ہے۔


ڈرامہ سیریل سنو چنداگذشتہ رمضان میں نشر کیا گیا تھا اس ڈرامہ میں اہم کردار فرحان سعید اور اقرا عزیز نے ادا کیا تھا اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا بلکہ ان کے ساتھ ہی مزید شخصیات کو بھی ڈرامہ کا حصہ بنایا جائے گا ۔
مزید جانیں:چکی کی نئی فلم ’’چائلڈ ز پلے ‘‘کا ٹریلر جاری
فرحان سعید’’ سنو چندا 2‘‘ڈرامہ کو لے کر پرجوش بھی ہیں نروس بھی ان کا کہنا ہے کہ پہلے جب یہ ڈرامہ بنایا گیا تو لوگوں کو اس سے کوئی توقعات نہیں تھیں کیونکہ انہوں نے یہ ڈرامہ پہلی بار دیکھنا تھا مگر اس بار اس ڈرامہ کی کہانی کا پتہ ہے سب کو اور اس بار سب کو بہت سی توقعات ہیں اور ہماری ٹیم پوری کوشش کرے گی کہ ان کی توقعات پر پورا اتریں۔


ڈائریکٹر احسن طالش نے اس سیزن میں کوئی بدلاؤ نہیں کیا جس طرح پچلے سیزن میں جیا اور ارسل کے درمیان لڑائیاں تھی مگر پھر بھی ان کی شادی ہو گئی اور اس سیزن میں یہ دونوں ساتھ نظر آئیں گے اور اپنی شادی کی زندگی گزاریں گے ۔فرحان سعید کا کہنا تھا کہ پہلے میں اس بات کو لے کر فکر مند تھا مگر ڈرامہ کی لکھی گئی سکرپٹ پر ویسے ہی کام ہو رہا ہے اور بہت اچھا ہو رہا ہے لہذا اب میں پرجوش ہوں ۔ڈرامہ کے سیٹ پر ہمیں شوٹنگ کے دوران بھی بہت مزہ آتا ہے ہم نے کبھی ایک دوسرے کو غلط نظریے سے نہیں دیکھا بلکہ ہر کسی کے ساتھ خوش رہتے ہیں ۔
ڈرامہ سیریل سنو چندا 2اس رمضان میں نشر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں