10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

جان کے محافظ ہی بنے جان کے دشمن


پاکستان

21/Jan/2019

News Viewed 2033 times

جان کے محافظ ہی بنے جان کے دشمن

جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی نے مشکوک مقابلے نے 4 انسانی زندگیاں چھین لی, سی ٹی ڈی نے مرنے والوں کو داعش کا دہشت گرد قرار دیا, سی ٹی ڈی کے اہل کاروں نے پہلے گاڑی کے ٹائر پر گولیاں برسائیں, ڈرائیور سے گاڑی سنبھالی نہ گئی اور گاڑی پاس ایک بیرئیر سے جا ٹکرائی،پھر اہل کاروں نے ونڈ اسکرین اور پچھلے دروازے سے فائرنگ کرکے کار سواروں کو موت موت کی نیند سُلا دیا۔
پنجاب کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے داعش کا دہشت گرد قرار دے کر مرنے والوں کو اُن کے چھوٹے بچوں کے سامنے گولیاں ماریں, جان سے جانے والوں کے گھروں میں صفِ ماتم بچھا دیا۔

مزید بھی پڑھیں: ایل او سی؛ پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب


واقعے کے بعد بغیر نمبر پلیٹ کے پنجاب کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار کی موبائل زندہ بچ جانے والے بچوں کو ساتھ لے گئی، پھر پیٹرول پمپ پر چھوڑدیا. کچھ دیربعد واپس آکر تینوں معصوم بچوں کو اسپتال پہنچا دیا۔

متعلقہ خبریں