20/Dec/2018
News Viewed 1509 times
عاطف یا پھرراحت فتح علی خان سے کبھی بھی کسی کمپنی نے پیسوں کی ادائیگی سے متعلق مطالبہ نہیں کیا
بالی ووڈ کے مایہ ناز گلوکار سونو نگم کا کہنا ہے کہ اگر ان کا تعلق بھارت کے بجائے پاکستان سے ہوتا تو زیادہ بہتر ہوتا بالی ووڈ گلوکارسونو نگم نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر وہ بھارت کے بجائے پاکستانی گلوکارہوتے تو زیادہ بہتر تھا کم از کم پھر گلوکاری کے لیے انہیں بھارت سے بہت پیشکشیں تو ہوتیں سونو نگم نے کہا کہ آج کے دورمیں میوزک کمپنیوں کو شوز کروانے کے لیے گلوکاروں کو بھاری رقم کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے ورنہ وہ کمپنیاں دوسرے گلوکاروں کے نام اور گانوں کی تشہیر شروع کردیتی ہیں جب کہ وہ ایسا پاکستانی گلوکاروں کے لیے نہیں کرتے ہیں، صرف بھارتی گلوکاروں کے ساتھ ہی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں :کترینہ کیف کا شادی سے متعلق اہم بیان
اداکار نے کہا کہ عاطف اسلم میرا اچھا دوست ہے، اِنہیں یا پھرراحت فتح علی خان سے کبھی بھی کسی کمپنی نے پیسوں کی ادائیگی سے متعلق مطالبہ نہیں کیا، یہ صرف بھارتی گلوکاروں کے ساتھ ہی ہورہا ہے۔