19/Dec/2018
News Viewed 1900 times
لاہور سمیت پنجاب بھر میں فروری کے مہینے بسنت کا تہوار منایا جاتا تھا تاہم اس دوران گلے پر ڈور پھرنے اور دیگر ناخوشگوار واقعات کے باعث صوبے میں کئی سال سے بسنت پر پابندی تھی۔
آگے بھی پڑھیں: امپورٹڈ موبائلزپر عائد کیے گئے ٹیکسز کی تفصیلات جاری
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بسنت کی بحالی کا اعلان کیا, ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی سول سوسائٹی سمیت ثقافتی حلقوں اور شہریوں کی طرف سے بسنت کا تہوار منانے کا مطالبہ کیاجارہا تھا لہٰذا فروری کے دوسرے ہفتے بسنت کا تہوار منایا جائے گا, دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب بسنت تہوار کی بحالی میں دلچسپی رکھتے ہیں، انہوں نے بسنت کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے وزیرقانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے۔