20/Mar/2019
News Viewed 1847 times
وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی اور ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے سخت ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔سخت ناراضگی کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ۔زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پنجاب میں وزیراعلیٰ اور ارکین کی تنخواہوں میں اضافے کی وجہ سے وزیراعلیٰ سے شدید ناراض ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ وہ گورننس میں بہتری اور کرپشن روکنے کے ہر ممکن اقدامات کریں۔
مزید بھی پڑھیں: حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے پر اسکول میں داخلہ نہیں ملے گا
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بہتری لانے کیلئے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی ضرورت ہے تو کی جائے اور بیوروکریسی میں سے بھی بد عنوان افسران کے خلاف بھی کاروائی شروع کر دی جائے۔