10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

محمد حفیظ نے 2013 سے اب تک کرس گیل کو کوئی باؤنڈری نہیں لگانے دی


اسپورٹس

02/Aug/2021

News Viewed 1225 times

محمد حفیظ نے 2013 سے اب تک کرس گیل کو کوئی باؤنڈری نہیں لگانے دی

پراویڈنس (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے تیسرے میچ میں اٹیک کرنے والے محمد حفیظ نے یونیورس بوس کہلانے والے کرس گیل کو گزشتہ آٹھ برس میں باؤنڈری لگانے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق 2013 میں کیریبیئن لیگ کے بعد سے اب تک کرس گیل نے محمد حفیظ کی 53 گیندوں کا سامنا کیا ہے لیکن وہ آج تک ان کی کسی گیند کو باؤنڈری کے پار نہیں پہنچا سکے۔

آگے بھی پڑھیں:  انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاذ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہوئے تاہم دوسرا میچ گرین شرٹس نے سات رنز سے جیتا۔ اس میچ میں محمد حفیظ کو زبردست باؤلنگ کی بنا پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں چار اوورز میں صرف چھ رنز دیے اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ محمد حفیظ نے ایک اوور میڈن بھی کرایا۔

متعلقہ خبریں