10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پرویز مشرف کو خطرناک بیماری لاحق


سیاسی

15/Oct/2018

News Viewed 3928 times

پرویز مشرف کو خطرناک بیماری لاحق

پرویزمشرف کو” امیلوئی ڈوسس“ نامی خطرناک بیماری لاحق۔ طبی رپورٹوں کے مطابق مشرف کا روزانہ کی بنیاد پر علاج کیا جاتا ہے۔

English News: PTI levels with PML-N in Unofficial By-Election Results 2018 

سابق صدر مملکت جنرل (ر)پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق تصدیق شدہ میڈکل سرٹیفکیٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، مشرف کو” امیلوئی ڈوسس“ نامی خطرناک بیماری لاحق ہے، مشرف کا روزانہ کی بنیاد کی پر علاج کیا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی کوسابق صدر مملکت جنرل (ر)پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق تصدیق شدہ میڈکل سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پرویز مشرف کا اعلاج اور تھراپی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر ایک سال تک جاری رہے گا۔پرویز مشرف کا علاج برطانیہ کے 2 معروف اسپتالوں کے ساتھ ملکر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے جمعرات کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق صدر پرویزمشرف کے وکیل اختر شاہ نے ان کی وطن واپسی پر جواب جمع کرایا۔

 مزید پڑھیں: پرویز مشرف پیر تک آجائیں گے کوئی گرفتار نہیں کرے گا

اختر شاہ نے سپریم کورٹ سے کہا کہ گزارش ہے پرویز مشرف کے مرض کو صیغہ راز میں رکھیں۔ اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اس مرض کے مریض پاکستان میں بھی ہیں۔

اختر شاہ نے دلائل دیئے کہ اگر مشرف کا آنا ضروری ہے تو انہیں ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت دی جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف کو پاکستان آنے دیں، کوئی گرفتار نہیں کرے گا، وہ غداری کیس میں 342 کا بیان ریکارڈ کرائیں۔

متعلقہ خبریں