23/Apr/2019
News Viewed 1441 times
پاکستان میں بچوں کی تعلیم پر غور کرتے ہوئے اور اس بچوں کو بہت تعلیم دینے کے لیے31فنکاروں نے مل کر ایک گیت گایا ہے۔
پاکستان میں ان فنکاروں نے دی سٹیزن فاؤنڈیشن ادارے کے ساتھ مل کر یہ گیت تیار کیا اور اس ادارے نے فنکاروں کو ایک مقصد کے لیے اکٹھا کیا جو کہ یہ تھا کہ بچو ں کی تعلیم کو اجاگر کیا جائے ۔ پاکستان میں لاتعداد بچے ایسے ہیں جو تعلیم سے مرحوم رہتے ہیں اور سڑکوں پر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں یہ گیت بھی خصوصی ان بچوں کے لیے گایا گیا ہے۔
مزید جانیں:مہوش حیات کی فلم ’’چھلاوا‘‘کا ٹریلر جاری
اس گیت کو ’’تارے ‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کو کاشان ادمانی اور ایس کے کالش نے لکھا ہے اور اس کو کمپوز کاشان ادمانی نے کیا ہے۔اس گیت میں عباس علی خان،افشین حیات،احسن باری،الفریڈڈی میلو، ایلکس شہباز،علی خان ،علیشیاہ ڈیاس،اسد احمد،اسد رشید،بابر شیخ،بلال علی،عماد رحمن،فہد احمد،
فاروق احمد اور حرا مانی شامل ہیں اس کے ساتھ ہی کاشان ادمانی،نتاشا بیگ،نازیہ زبیری،عمران شریق، رافع اسرار،قائد احمد،ریحان ناظم،سعد حیات،سیف عباس،شانے،شیری رضا،عمر نارو،عثمان ریاض، وائس خان،وقاص حسین،زین العابدین اور ژالے سرحدی نے بھی اس گیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔