10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

آج بھی وقت ہے کہ دو نمبر کے وزیراعظم کو کہہ دیں کہ اس طرح نہیں چلے گا


سیاسی

17/Dec/2024

News Viewed 39 times

آج بھی وقت ہے کہ دو نمبر کے وزیراعظم کو کہہ دیں کہ اس طرح نہیں چلے گا

اسلام آباد پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آج بھی وقت ہے کہ دو نمبر کے وزیراعظم کو کہہ دیں کہ اس طرح نہیں چلے گا ،اتنی طاقت ہے کہ نہ آپ بیٹھ سکیں گے اور نہ اسپیکر بیٹھ سکے گا۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت دونوں سے ناراض ہوں، کرم میں 150لوگ مرے لیکن کسی نے پروا نہیں کی، کرم میں ایک وفد جائے اور اظہار یکجہتی کا اظہار کرے۔
انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے ساتھ ہمدردی کی قرارداد آنی چاہیئے۔ آج بھی وقت ہے کہ دو نمبر کے وزیراعظم کو کہہ دیں کہ اس طرح نہیں چلے گا ہمیں مجبور نہ کریں۔ اتنی طاقت ہے کہ نہ آپ بیٹھ سکیں گے اور نہ اسپیکر بیٹھ سکے گا، جتنی جلد ہو یہ اسمبلی ختم کرکے نئے انتخابات کروائے جائیں۔

مذاکرات مسائل کے خاتمے کیلئے ہونے چاہئیں ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی محمود خان اچکزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اسمبلی کے سامنے لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں سر میں گولیاں ماری گئیں کرم ایجنسی میں ڈیڑھ سو انسان مرے ہیں اسمبلی نے مذمت کی قرارداد بھی پاس نہیں کی یہ دو نمبر کی حکومت نہیں چلے گی ہمیں مجبور نہ کریں ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کا سب سے مقبول لیڈر ہیاس نے نہ قتل کیا ہے نہ ڈاکہ ڈالا ہیبانی پی ٹی آئی کو رہا کرکے بنی گالہ پہنچا دیں ہم تمام اضلاع میں تحریک شروع کرنے والے ہیں ہم اس حکومت کو عوامی طاقت سے گرائیں گے۔



دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکراتی عمل کو مذاق رات قرار دے دیا۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وزیراعلیٰ گنڈاپورمعاملات کو علیحدگی کی طرف لے جارہے ہیں، گنڈاپور کا کہنا کہ ہماری فوج طالبان سے لڑنہیں سکتی میں مذاکرات کروں گا،یہ سیدھی سیدھی پاکستان کے خلاف بغاوت ہیں، ہمیں خیبرپختونخواہ کی حکومت کا کوئی نہ کوئی حل نکالنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی کی جانب سے کسی قسم کی مذاکرات کی کوئی پیشکش نہیں آئی، پی ٹی آئی میں کنفیوژن ہے ہر کوئی اپنا اپنا بیان دیتا ہے۔ 5منٹ قبل اپنے وزراء سے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پوچھا ،وزراء کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ کسی نے رابطہ ہی نہیں کیا، پی ٹی آئی حکومت کو بتائے کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، مذاکرات کا عمل اسپیکر کے ذریعے شروع ہونا چاہئے۔ پی ٹی آئی حکومت سے رابطہ کرے گی تو کوئی جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ ابھی بھی تحریک انصاف کی زبان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔مذاکرات کرنے ہوں تو زبان کو خاموش اور لہجے کو نرم رکھنا پڑتا ہے، تحریک انصاف اپنے افراد کی بات تو کرتی ہے لیکن رینجرز اہلکاروں کی شہادت کی مذمت نہیں کی۔

متعلقہ خبریں