10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بس بہت ہوگیا، ملک کو اب بہتری کی طرف بڑھانا چاہیئے، بیرسٹر گوہر


سیاسی

14/Dec/2024

News Viewed 55 times

بس بہت ہوگیا، ملک کو اب بہتری کی طرف بڑھانا چاہیئے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ س بہت ہو گیا، ملک کو اب بہتری کی طرف بڑھانا چاہیئے، اس مقصد کے لیے مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں کیوں کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے، پہلے بھی ہم آگے بڑھ رہے تھے، رابطے بہترین جا رہے تھے کہ ایک سطح پر رابطے ختم ہو گئے، اُمید ہے رابطے دوبارہ بحال ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ 9مئی مقدمہ میں کیس سے ڈسچارج ہونے کہ درخواست دائر کی ہے، مقدمہ درج کرنے کا طریقہ کار ہوتا ہے، مقدمات تمام جعلی ہیں، تمام میں بریت ہوگی، سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے، اس لیے مذاکرات ہر سٹیج پر ہونے چاہئیں، جامع اور غیرمشروط مذاکرات کا حامی ہوں کیوں کہ جمہوریت کےلیے سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونا ضروری ہے۔



بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پہلے بھی ہم آگے کی طرف بڑھ رہے تھے، پہلے بھی رابطے بہترین جا رہے تھے کہ ایک سطح پر ختم ہو گئے، امید ہے جو رابطے احتجاج سے پہلے ختم ہوئے تھے وہ دوبارہ بحال ہو جائیں گے، ہم نے مذاکرات کے دوران شرط نہیں بلکہ مطالبات ضرور رکھے ہیں، بس اب بہت ہوگیا، اب بہتری کی طرف ملک کو بڑھانا چاہیے۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے دوران کارکنوں کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سرکاری ہسپتالوں سے 24 اور 28 نومبر کا ریکارڈ بھی مانگا ہے، بیرسٹرگوہر نے سرکاری ہسپتالوں پولی کلینک، پمز سمیت سی ڈی اے کو ریکارڈ کے حصول کیلئے خط لکھ دیا، اپنے خط میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے ہسپتالوں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا ریکارڈ طلب کیا اور 24 نومبر سے 28 نومبر رات 11 بجے تک لائے گئے مریضوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

سرکاری ہسپتالوں کو لکھے گئے خط میں بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ مقررہ وقت میں سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا تو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا، ہسپتالوں میں لائے گئے تمام مریضوں کی تفصیلات بتائی جائیں اور یہ بھی بتایا جائے کہ کتنی اموات واقع ہوئی ہیں؟ کتنے مریضوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا؟ اور کتنی ڈیڈ باڈیز کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔

متعلقہ خبریں