26/Apr/2019
News Viewed 2042 times
آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے حمزہ شہباز اور ان کی اہلیہ عائشہ احد کو 30اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل جب حمزہ شہباز کو عدالت نے طلب کیا تھا تب ان سے کیس کے متعلق سوالات کیے گئے تھے مگر انہوں نے ان کا جواب نہیں دیا لہذا اب ان سے دوبارہ سوالات کیے جائیں گے اوران سے جواب بھی طلب کیے جائیں گے۔
مزید جانیں:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو انفرادی سزا :رمضان شوگر مل کیس
عدالت نے حمزہ شہباز کی اہلیہ عائشہ احد کو بھی طلب کیا ہے جو کہ اب حمزہ شہباز کے ساتھ نہیں رہتیں ہیں ان سے عدالت میں کیس کے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔عدالت نے حمزہ شہباز کو دوپہر تین بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ عائشہ احد کو دوپہر 12بجے عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔