11/Apr/2019
News Viewed 1849 times
ایفی ڈرین کیس میں گرفتار ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی باقی قید معطل کردی گئی ہے عدالت نے انہیں رہائی کا فیصلہ سنا دیا۔
جولائی 2012میں حنیف عباسی اور اس کے ہمراہ 7ملزمان کو گرفتار کیا تھا ان سے 500کلو گرام
ایفی ڈرین برآمد کی گئی ۔حنیف عباسی کو عدالت نے منشیات کے کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔ان کے ہمراہ ملزمان کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عدالت نے اس کیس میں اہم معاملات پر غور و فکر کیے بغیر سزا سنائی ہے ۔عدالت کا کہنا ہے کہ اس کیس میں عدالت نے بہت سے قانونی پہلوؤں کو نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے حنیف عباسی کی سزا معطل کی جاتی ہے انہیں رہا
کیا جاتا ہے۔
مزید جانیں:شریف خاندان کے ایک بار پھر عدالت میں
حنیف عباسی کے ساتھ باقی ملزمان کو بھی رہائی کا فیصلہ سنایا گیا ہے ۔ملزمان میں غضنفر،احمد بلال، عبدالباسط،ناصر خان،سراج عباسی ،نزاکت اور محسن خورشید شامل ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس
عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے ان سزا معطل کرنے کا اعلان کیا اور انہیں رہا کرنے حکم دیا۔