10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو بری کردیا


سیاسی

10/Dec/2024

News Viewed 33 times

لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو بری کردیا

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ملزم عدیل کی اپیل پر سماعت کی۔اس دوران ملزم کی جانب سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گواہوں کی موجودگی موقع پر ثابت نہیں ہوئی۔

بعدازاں عدالت نے سزائے موت کے ملزم عدیل کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔




 یاد رہے کہ ملزم پر مقتول غلام مرتضی کو قتل کرنے کا الزام ہے، ملزم کو ٹوبہ ٹیک سنگھ عدالت نے 2021 میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا جبکہ ملزم کے خلاف ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے 2018 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں