10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

کسی بھی ملک کو مذہب کی بنیاد پر دہشتگرد نہیں قرار دیا جائے گا


انٹر نیشنل

03/Apr/2019

News Viewed 1905 times

کسی بھی ملک کو مذہب کی بنیاد پر دہشتگرد نہیں قرار دیا جائے گا

اقوام متحدہ میں ترکی کی قرار داد منظور کیا گیا جس میں کہا گیا کہ کسی بھی ملک کو مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشتگرد نہیں کہا جائے گا۔
قرارداد میں ترکی نے دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھائی اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے حملے اور 
دہشتگردوں کی طرف سے ہونے تمام حملوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب 
کوئی نسل نہیں ہے کسی بھی ملک کو مذہب کی بنیاد پر دہشتگرد نہیں کہا جا سکتا اور نہ ہی کسی پر انگلی اٹھائی جا سکتی ہے۔ 


مزید پڑھیں:ایل او سی پربھارتی فوج کی فائرنگ:ایک شہری شہید

اقوام متحدہ قرار داد میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ہمارے خطے میں انتہا پسندی پھیلا رہے ہیں اسلام دشمن رویوں کو مسترد کیا جائے بڑھتے ہوئے اسلام دشمن عالم اسلام کے لیے بڑا خطرہ ہیں ۔
دیواریں کھڑی کرنے کی بجائے امن پسندی کے پل بنائے جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کبھی بھی کسی کو انتہا پسندی کا شکار نہیں بنایا گیا ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ اس میں آباد ہیں مگر پاکستان کی اقلیتوں نے کبھی ان کے حق نہیں رکھے نہ ہی ان پر کوئی تشدد کیا مگر مغرب میں ابھرنے والی انتہا پسندی کی لہر بھائی چارے میں بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں