23/Apr/2019
News Viewed 1604 times
سندھ یونیورسٹی کے طالبعلم نے امتحانی فارم پر اپنی دوستوں کے ساتھ لی گئی سیلفی لگا دی اور انتظامیہ نے لاپرواہی دکھاتے ہوئے اس پر کوئی ایکشن نہ لیا۔
سندھ کے علاقہ جامشورومیں سندھ یونیورسٹی کے طالبعلم فضل الرحمان رند نے یونیورسٹی کے پانچویں سمیسٹر کے امتحان کے لیے آن لائن فارم پر کیا مگر اس طالبعلم نے اپنی اکیلے کی تصویر لگانے کی جگہ اپنے دوستوں کے ساتھ لی گئی سیلفی لگا دی ۔سندھ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اس پر پہلے غور نہ کیا مگر جیسے ہی خبر سوشل میڈیا پر عام ہوئی توناظم امتحانات روشن پٹھان نے اس شرارت پر نوٹس لے لیا۔
مزید جانیں:انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاذ
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے ترجمان نادر علی کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ یونیورسٹی کا نام خراب کرنے کے لیے کیا گیا ہے ۔یونیورسٹی کی انتظامیہ اتنی لاپرواہ نہیں ہے کہ اس طرح کسی بھی بچے بنا غور کیے فارم دے۔اس کے ساتھ ترجمان یونیورسٹی نادر علی نے ڈسپلن ایگزامی نیشن کمیٹی کو اس واقع پر کاروائی کرنے کی سفارش کر دی ہے۔