12/Dec/2018
News Viewed 1648 times
آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ اوپن لیٹر گاڑیاں جرائم پیشہ افراد بھی استعمال کرتےہیں۔ اس کے علاوہ اپلائیڈ فار رجسٹریشن گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی, آئی جی سندھ نے حکم دیا ہے کہ کراچی والے گاڑی اپنے نام کرالیں ورنہ کارروائی ہوگی۔
مزید بھی پڑھیں: ڈی جی خان میں مسافر کوچ چشمہ کینال میں جا گری
اس حوالے سے آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک سمیت تمام زونل ڈی آئی جیز کو اوپن لیٹرگاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے ,آئی جی سندھ کی ہدایت پر سرکاری نمبر پلیٹ جیسی نمبر پلیٹ لگانے پر بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اصل نمبر پلیٹ نہ لگانےوالوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔