02/Apr/2019
News Viewed 1921 times
بھارتی زرائع کے مطابق بھارتی معروف اداکارہ جیا پرادانے بھارتی سیاسی پارٹی بھارتیہ جتنا پارٹی میں شمولیت لی جس میں وہ سماجی پارٹی کے سینئیر رہنما اعظم خان کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔
مزید پڑھیں:مودی سرکار اب خطرے میں ہے
بھارتی ذرائع کے مطابق سامنے آیا ہے کہ جیا پرادا کا کہنا ہے کہ انہوں نے مودھی کہ کام سے متاثر ہو کر بی جے پی میں شمولیت کی ہے جبکہ جیا پرادا اور اعظم خان شروع سے ہی ایک دوسرے کے بلکل مخالف دکھائی دیتے آئے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز1994میں کیا جس میں یہ راجیہ سبھا کی رکن تھی اس پارٹی کے سربراہ سے تعلقات خراب ہونے پر انہوں نے اس پارٹی کو چھوڑ کر سماجی پارٹی میں شمولیت لے کر 2004اور2009کے انتخابات میں ترقی حاصل کی۔2010میں دوسری پارٹی کے لیڈر کی تعریف کرنے پر انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنی علاقائی جماعت بنا کر 2012کے انتخابات میں حصہ لیا جس میں زیادہ کامیابی حاصل نا ہو سکی جس کے بعد اداکارہ راشٹریہ لوک کے دلوں میں شامل ہو گئی جس کی وجہ سے 2014کہ انتخابات میں چوتھا نمبر حاصل کیا۔