10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

بھارت نے کرتار پور مزاکرات پر ہاتھ بڑھا دیا


انٹر نیشنل

17/Apr/2019

News Viewed 2044 times

بھارت نے کرتار پور مزاکرات پر ہاتھ بڑھا دیا

بھارت کرتارپور راہ داری پر ہونے والے مزاکرات میں پہلے ٹال مٹول کر گیا تھا مگر اب بھارت نے کرتارپور پر فلائی اوور بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بہت دیر سے کرتار پور راہ داری کے متعلق محبت کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھول دیا تھا مگر بھارتی سرکار نے پاکستان کے خلاف حملے کر کے اس راہداری کو بند کرنے کی کوشش کی مگر ایسا نہ کر پائی ۔اس لیے اب بھارتی حکومت نے خود اس بات کی پیش کش کی ہے کہ کرتارپور راہداری پر فلائی اوور بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:بھارتی کانگریس پارٹی کشمیریوں کا ساتھ دے رہی ہے

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان کا دس رکنی وفد شریک ہواجس میں وزارت خارجہ ،وزارت مذہب اور دیگر رکن شامل تھے۔اجلاس میں بھارتی ماہرین کا کہنا تھا کرتارپور علاقہ با قی سطح سے نیچے ہے جس کی وجہ سے یہاں بارش ہونے سے پانی جمع ہو جاتا ہے اور مسافروں کو بھی مسئلہ درپیش ہوتا ہے اس لیے یہاں پر فلائی اوور بنایا جائے۔فلائی اوور کی لمبائی 100میٹر تک ہوگی۔پاکستان کی طرف سے راہ داری پر 50فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں