17/Apr/2019
News Viewed 1678 times
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لیے کسی بھی حد تک گر سکتی ہے اور پاکستان پر دوبارہ حملہ کر سکتی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارت میں موجودہ دور بہت سنگین ہے مودی سرکار ہارنے کی وجہ سے بہت پریشان ہے اور اس لیے اس نے بھارتی عوام کو بہت تنگ کیا ہے کشمیر میں بھی اسی وجہ سے حملے ہو رہے ہیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو الیکشن میں شخصت ملنے کا ڈر ہے اور وہ اس ڈر کو ختم کرنے کے لیے کسی بھی حد تک گر سکتا ہے ۔
مزید جانیں:مودی سرکار پر جعلی کرنسی کا الزام
مودی نے پہلے بھی بالاکوٹ پر حملہ کیا ہے مگر پاکستان کی طرف سے منہ توڑ جواب دیا گیا اس لیے یہ خاموش ہو گیا مگر اب یہ ایک بار پھر پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے کیونکہ اس کے الیکشن ہارنے کے مواقع بہت زیادہ ہیں ۔محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ مودی سرکار ووٹر ز کو متوجہ کرنے کے لیے پاکستان میں حملہ بھی کر سکتی اور کشمیر میں موجود ہ حالات بھی اس جارحیت کی وجہ سے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی کو جب ووٹز نہ ملنے پر فسادات شروع ہوئے تب ہی بالاکوٹ پر حملہ کیا گیا اور یہ سارا ڈرامہ ووٹ لینے کے رچایا گیا۔اور اب انتخابات کے پہلے مراحل میں ہی بی جے پی کو اپنی ہار کا اندازہ ہو چکا ہے تو وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں پاکستانی فوج کو الرٹ رہنا ہوگا۔