02/Apr/2019
News Viewed 1878 times
بھارتی فوج نے روالا کوٹ سیکٹر رکشکری پر غیر معمولی فائرنگ شروع کردی جس کی وجہ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بلا وجہ اور غیر معمولی فائرنگ کی اور پاک فوج کے جوانوں نے جوابی کاروائی میں فائرنگ کی جس کے نتائج میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کا کی اطلاعات ملی ہیں۔ پاک فوج کے تین بہادر اس حملہ میں شہید ہو گئے ۔
مزید جانیں:بھارت کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا
پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں میں صوبیدار محمد ریاض ،لانس حوالدار عزیز اللہ اور اور سپاہی شاہد منصب شامل تھے۔صوبیدار محمد ریاض کا تعلق جھنگ سے تھا ،لانس حوالدار عزیز اللہ نوشہروفیروز کے رہنے والے تھے اور سپاہی شاہد منصب ایبٹ آباد کے مکین تھے۔
بھارتی فوج کی اس بلا اشتعال فائرنگ پر حکومت کو ایکشن لینا چاہیے ورنہ بھارت اپنی ان آئے دن کی غلطیوں سے بعض نہیں آئے گا پاک فوج کو چاہیے کہ بھارت کے اس حملے کے خلاف ایک مکمل رپورٹ تیار کرے اور اسے حکومت کے حوالے کرے۔