06/Nov/2018
News Viewed 2342 times
شعیب ملک نے کہا کہ کبھی بھی ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا لیکن ابھی کے لیے میں T20 بھی کھیلنا چاہتا ہوں، شعیب ملک نے یہ بھی کہا کہ آنے والے سال میں ورلڈکپ کھیلنے کے بعد میں ون ڈے چھوڑ دوں گا ، لیکن ابھی کے لیے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلنا چاہتا ہوں لیکن اس بات کا انحصار میری فارم اور فٹنس پر ہو گا، اگر میں اپنی ٹیم لے لیے 100 فیصد دینے کے قابل ہوا تو ٹھیک ہے اگر نہیں تو میں کرکٹ چھوڑ دو گا، کبھی اپنی ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا،شعیب ملک کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ٹی ٹو ئنٹی کر کٹ میں لگا تار جیت کی وجہ یہ ہے کہ ہم سب کھلاڑی دو سال سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں ہمارا کمبی نیشن بنا ہوا ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ عمر کے ہر شعبے میں اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی بھر پور کوشیش کرتا ہوں ، تاکہ سارا سال فٹنس کا معیار برقرار رہے۔
مزید پڑھیں :مسلسل11ویں سیر یز ٹرافی پا کستا نی شو کیس کی زینت بن گئی
شعیب ملک نے کہا کہ جسم کی ضرورت کا خیال رکھنا چائییاور بہتر ہے کہ آپ کو معلوم ہونا چائیے کے آپ کے لیے کون سی چیز اچھی ہے اور کون سی غلط۔