28/Mar/2019
News Viewed 1821 times
ساہیوال میں ہونے والے سانحے کے ملزمان 6اہلکاروں کو انسداد دہشتگردی عدالت میں آج پیش کیا جائے گا اور ان پر قتل کے جرم کی فرد لگائی جائے گی۔
19جنوری کو ساہیوال میں لاہور کی ایک فیملی پر اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے گاڑی میں موجود افراد میں سے خلیل نامی شخص ،اسکی اہلیہ ،بیٹی اور دوست جاں بحق ہوگئے۔اہلکاروں کا کہنا تھا کہ گاڑی میں دہشتگرد موجود تھے اس لیے انہوں نے فائرنگ کی مگر خلیل کے خاندان کی جانب سے پولیس کو ایسا کوئی ثبوت نا ملا جو خلیل کا تعلق دہشتگردوں سے ہونے کا اندیشہ دیتا۔
اب یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی آپریشن میں 4دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ گاڑی میں مارے گئے اغوا کار تھے اور جن بچوں کو اغواء کیا تھا ان کو بازیاب کروا لیا گیا جبکہ خلیل کے خاندان کے مطابق جو دو بچیاں بازیاب کروائی گئی وہ خلیل کی ہی بیٹیا ں ہیں۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے اس کیس میں گرفتار 6اہلکاروں کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان پر خلیل کے خاندان کے قتل کے جرم کی فرد لگائی جائے گی۔