10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

وزیر اعظم عمران خان کا سری لنکا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار


پاکستان

24/Apr/2019

News Viewed 1475 times

وزیر اعظم عمران خان کا سری لنکا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سری لنکا کے ہم منصب کو فون کیا اور دہشتگردی کے خلاف تعاون کی پیشکش کی ہے۔


ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کے متعلق بات چیت کی اور سری لنکا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کو فون کیا اور سری لنکا کی عوام کی حمایت کی عمران خان نے سری لنکا میں جاری دہشتگردی کے خلاف تعاون کی پیشکش کی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم کا چھوٹا سا بیان اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کر دیا
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم سری لنکا میں ہونے والے دہشتگردوں کے حملہ کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں اور ہم اس کے لیے بہت افسردہ ہیں اور ہمارا فرض ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہم سری لنکا کے ساتھ کھڑیں رہیں۔وزیر اعظم نے دہشتگردی کے خلاف تعاون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا کسی قوم کسی سرحد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ پوری دنیا میں امن قائم نہیں ہونے دیں گے ہمیں ان کے خلاف ہر ممکن تعاون کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں