10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ملاقات پر نوازشریف کی خاموشی


سیاسی

24/Oct/2018

News Viewed 2350 times

فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ملاقات پر نوازشریف کی خاموشی

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آصف علی زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات پر کچھ نہ کہا۔ نوازشریف نیب کیس کی سماعت کے لیے جب احتساب عدالت جب حاضر ہوئے تو نیوز رپورٹر نے سوال کیا کہ آصف علی زرداری اور مولانافضل الرحمان کی ملاقات پر آپ کیا کہیں گے اور آنے والے دنوں میں اس چیز کو کس طرح دیکھتے ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات پر نواز شریف نے کچھ نہ کہا


نوازشریف نے اپنے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب دیں گی۔مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ حکومت کی پوزیشن اگر ایسی ہی رہی تو سیاسی منظر نامہ میں تبدیلی آئی گی صحافی نے پوچھا کہ آصف زرداری آپ سے ملنے کے لیے تیار ہیں کیا آپ بھی ملنا چاہیں گے؟۔نوازشریف نے اپنے جواب میں کہا کہ مریم اور نگزیب اس بات کا جواب دیں گی۔مریم اور نگزیب نے جواب دیا کہ آصف علی زرداری کے بیان پر پارٹی آپس میں مشورہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں