23/Apr/2019
News Viewed 1652 times
حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور پاکستانیوں کو 24گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔
تحریک انصاف کی حکومت کا یہ پہلا کام ہے جو کہ وقت سے پہلے کیا جا رہا ہے اور موسم گرما ابھی شروع نہیں ہوا لہذا جب موسم شروع ہوگا تب یہ کام مکمل ہو چکا ہوگا اور پاکستانی اس بار موسم گرما میں بجلی سے پریشان نہیں ہوں گے ۔محکمہ بجلی کے مطابق اس سال موسم گرما کے شروع میں بہت کم شارٹ فال ہوا ہے اور شہریوں کو چاہیے کہ بجلی کو احتیاط سے استعمال کریں ۔
مزید جانیں:پاکستان میں ایک بار پھر بارشوں کا رجہان
محکمہ بجلی کے مطابق موسم میں تبدیلی ہمارے لیے بہتری ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ڈیموں میں موجود پانی میں اضافہ ہوا ہے ڈیم پہلے کی نسبت زیادہ بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح پہلے سے زیادہ ہے اور یہ دونوں ڈیم چار سے چھ ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا کر سکتے ہیں جو کہ موسم گرما میں فراہم کی جائے گی ۔رمضان میں اس بار کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی حکومت نے مہنگائی کو روکنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔