26/Apr/2019
News Viewed 1937 times
بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی محمد سہیل کو قتل کر دیا گیا تاہم ابھی تک اس کو قتل کرنے کی وجوہات سامنے نہ آسکی۔
ذرائع کے مطابق کراچی کا رہائشی محمد سہیل ایک ماہی گیر تھا اور سمندر میں اس کو حدود کی خبر نہ رہی اور 2016میں بھارتی فوج نے اسے گرفتار کر لیا اور اس کو جیل میں ڈال دیا گیا تمام وجوہات سامنے آنے کے باوجود بھارت نے اس قیدی کو رہا نہ کیا اور آج اسے بے رحمی سے قتل کر دیا گیا ہے مگر ابھی تک اس کو قتل کرنے کی وجوہات سامنے نہ آسکی۔
مزید جانیں:مودی سرکار کا مسلمانوں کے خلاف فیصلہ
بھارت اپنی قتل و غارت سے پر ہیز نہیں کر رہا گذشتہ ماہ 20فروری کو بھارت کے صوبے راجستھان میں جے پور جیل میں شاکر اللہ نامی پاکستانی قیدی کو پتھر مار کر قتل کر دیا گیاتھا اور اس کو قتل کرنے کی جوہات بھی سامنے نہیں آئی تھی۔