22/Dec/2018
News Viewed 1793 times
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل کاروبار میں تبدیلی ہرگز نہ کریں موجودہ کاروبار کو وسعت دینے کی کوشش کریں، عشق و محبت کے معاملات میں احتیاط کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں اخراجات کی رفتار تیز رہے گی۔
ثور: 22اپریل تا20 مئ چند دیرینہ امیدیں پوری ہونے کی توقع رکھی جا سکتی ہے لیکن اس معاملے میں بے صبری کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں کوئی نیا شخص دوست بن سکتا ہے۔
جوزا: 21مئی تا 21 جون ۔کاروبار کرنے والے افراد اپنی محنت کا بہتر صلہ پا سکیں گے، بعض قریبی رشتہ دار اپنی حرکتوں پر ندامت کا اظہار کر سکتے ہیں مگر ان پر زیادہ بھروسا کرنا نقصان کا موجب بھی بن سکتا ہے۔
سرطان: 22جون تا23جولائی گھریلو ماحول آپ کی جلد بازی یا آپ کے چند غلط فیصلوں کی وجہ سے الجھ سکتا ہے، رہائش کے سلسلے میں پریشانی کا سدباب کافی حد تک ہو سکے گا۔
اسد: 24جولائی تا23اگست دماغ پر فضول قسم کے خیالات کا غلبہ رہے گا نئی سکیموں کو عملی شکل نہ دیں تو بہتر ہے نزدیکی سفر کے دوران اہم مقصد پورا ہونے کی امید ہے۔
سنبلہ: 24اگست تا23ستمبر کسی خاص دوست کی اعانت سے کاروبار کو وسعت تو ملے گی مگر بہتر یہ ہے کہ یہ تعلقات کاروباری حد تک رہے تو بہتر ہیں ، ملازمت سے وابستہ افراد اپنے فرائض کی تکمیل محتاط رہ کر کریں تو بہتر ہے۔
میزان: 24ستمبر تا23اکتوبر رشتہ داروں کے ساتھ اختلافات میں کمی ہو سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اردگرد کے حالات سے غافل نہ رہئے ورنہ بہت کچھ گنوا سکتے ہیں، مکان کی تعمیر کا منصوبہ عملی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
عقرب: 24اکتوبر تا 22نومبر کسی بھی سلسلے میں نہ الجھیں اپنے غصیلے جذبات پر کنٹرول کر لیجئے ورنہ حالات کا رخ کچھ اس طرح بدل سکتا ہے کہ آپ چکرا کر رہ جائیں گے، امور خانہ داری انجام دیتے احتیاط برتیں۔
قوس: 23نومبر تا22دسمبر اپنے مزاج کی بے مقصد ہر وقت بھڑکتی ہوئی آگ کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کیجئے آپ کا یہ مزاج آپ کے لیے نقصان کا موجب بن سکتا ہے۔
جدی: 23 دسمبرتا20 جنوری نئی ملازمت کے سلسلے میں کاوشیں کامیاب ہو سکتی ہیں، اخراجات کی زیادتی کے سبب مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، مشترکہ کاروبار کرنے والے حضرات ذاتی طور پر کاروبار میں دلچسپی لیں۔
دلو: 21جنوری تا19فروری کسی بھی معاملے میں جلدبازی نہ کریں افسران بالا سے تعلقات بہتر ہونے کی توقع ہے البتہ کوئی عزیز آپ کے گھر میں نفرت کا بیج بونے کی ہر ممکن کوشش کر سکتا ہے۔
حوت: 20 فروری تا 20 مارچ کسی بھی شخص سے الجھنے کی کوشش ہرگز نہ کریں، اپنے مزاج میں ٹھہرائو پیدا کرنے کی کوشش کریں، غیر مستقل مزاجی بہت سے کاموں میں نقصان کا موجب بن سکتی ہے۔