13/Dec/2018
News Viewed 1798 times
برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے رواں سال ایشیا کے 50 پُرکشش مردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کے باصلاحیت گلوکارو اداکار علی ظفر آٹھویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں, فہرست میں جنوبی کوریا کے نامور پوپ بینڈ بی ٹی ایس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور اس گروپ کے تمام ممبرز ایشیا کے 50 پر کشش مردوں میں سب سے زیادہ پُرکشش مرد قرار پائے ہیں۔
مزید بھی پڑھیں: سلمان خان نے کینسر کے ننھے مر یض کی خواہش پوری کر دی
فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی ٹی وی اداکار ویوان دسینا شامل ہیں, بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور رواں سال کے تیسرے پُرکشش مرد قرار پائے ہیں, پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارزین ملک ایشیا کے 50 پُرکشش مردوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر شامل ہیں, ناموربالی ووڈ اداکار ہریتھیک روشن بھی ایشیا کے پُرکشش مردوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ان کا نمبر پانچواں ہے, پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارواداکارعلی ظفر رواں سال ایشیا کے آٹھویں پُرکشش مرد قرار پائے ہیں۔ علی ظفرنے اپنا نام فہرست میں شامل ہونے پرایسٹرن آئی میگزین کے ایڈیٹر اسجد نظیر اورتمام مداحوں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ان کے لیے ووٹ کیا۔