09/Aug/2021
News Viewed 1171 times
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے شہر قائد میں کورونا وائر س کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لئے لگائے گئے لاک ڈاﺅن کی پابندیوں میں آج سے نرمی کا اعلان کردیا۔
آگے بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے آٹھ روز کے بعد آج سے کاروبار صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کرنے کی اجازت دے دی ہے ، شہر کی تمام مارکیٹیں جن میں حیدری ، نارتھ ناظم آباد ، زینب مارکیٹ ، لیاقت آباد ، صدر اور واٹر پمپ کے بازاروں سمیت تمام بازاروں میں آج سے کاروبار کا آغاز ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ شہر کے ریسٹورنٹ میں آوٹ ڈورڈائننگ کی رات10 بجے تک اجازت دی گئی ہے جبکہ ان ڈورڈائننگ پر تاحال پابندی عائد ہے۔