03/Nov/2018
News Viewed 4230 times
پاکستانی قومی کے کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے کی تصاویر منظرعام پر آگئیں ،جس کا نام اذہان رکھا گیا ہے جس کا مطلب خدا کی طرف سے عطاء کردہ تحفہ ہے،عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلے ئر ثانیہ مرزا کو ڈسچارج کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں،ان تصوویر میں ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کو اُٹھائے ہوئے نظر آرہی ہے،سپر سٹار جوڑی نے اپنے بیٹے کا نام اذہان مرزا ملک رکھا ہے، ان کے بیٹے کی پیدائش کے بعد اب یہ خبر تو بہت تیزی سے دنیا بھر میں پھیل گئی ہے، سوشل میڈیاپر یہ خبر سب سے اُپر ہے،جس کے بعد سے مختلف بچوں کی تصاویر بھی نیٹ پر آنا شروع ہوگئیں،دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا بیٹا ہے لیکن ابھی تک شعیب ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کے ان میں سے کوئی بھی تصویر میرے بیٹے کی نہیں ہے۔بھارت کے شہر حیدرآباد دکن کہ مقامی اسپتال میں 30 اکتوبر کو ثانیہ مرزا کے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
مز ید پڑھیں:ثنا میر نے دنیا کی بہترین ٹی ٹو ئنٹی بو لر کا اعزاز حا صل کر لیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو جب اطلاع ملی تو وہ ہنگامی بنیادوں پر یو اے ای سے بھارت پہنچے تھے۔