14/Jan/2019
News Viewed 2050 times
بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ پھسل کر رن وے سے نیچے اتر گیا, ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پھسلن کا شکار ہونے والے طیارے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی سوار تھے, بلاول بھٹو کا نجی طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے لگا تو پھسل کر رن وے سے نیچے اترگیا اور 10 فٹ دور تک گیا, حادثے میں بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام سوار افراد محفوظ رہے, ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی سے اسلام آباد آئے تھے۔
بلاول بھٹو زرداری ایئرپورٹ سے واپس زرداری ہاؤس روانہ ہو گئے, ذرائع کے مطابق طیارے کے ہائیڈرولک بریک فیل ہوگئے تھے جس کے باعث وہ رن وے سے پھسلا, واقعے کے بعد بے نظیر ایئر پورٹ کا رن وے کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا۔