19/Apr/2019
News Viewed 1814 times
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لاتے ہوئے فواد چوہدری سمیت دیگر وزراء کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے وزراء کو ان کے موجودہ عہدوں سے ہٹا کر انہیں دوسرے عہدوں کے وزراء بنانے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ عہدوں پر فیز وزراء بہت اچھا کام کر رہے ہیں مگر ملک کی بہتری کے لیے ان کو دوسرے عہدوں پر فیز کیا جائے گا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خوشحالی چاہتا ہوں جس کی وجہ سے ایسے وزراء کو ہمیشہ اپنے ساتھ دیکھنا چاہتا ہوں ۔
مزید جانیں:نواز شریف کی بائی پاس سرجری ہو سکتی ہے:ڈاکٹر عدنان
عمران خان نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری سے ان کا عہدہ واپس لیتے ہوئے انہیں وزارت سائنس ٹیکنالوجی کے عہدے پر فیز کیا ۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان نے اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ کا عہدہ دے دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی وزیر پیٹرولیمغلام سرور خان سے ان کا عہدہ لے کر انہیں ایوی ایشن کی وزارت کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔اس سے قبل وزارت ایوی ایشن میاں محمد سومروکے پاس تھی اور اب انہیں وزارت نجکاری کا عہدے پر فیز کیا گیا ہے۔
ظفر اللہ مرزا کو وزیر اعظم عمران خان کا معاون قرار دیا گیا ہے اور فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ پیٹرولیم ڈویژن کے لیے ندیم بابر کو معاونت دی گئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے اس فیصلے پر فواد چوہدری نے ٹویٹ کی کہ ’’وزیراعظم نے کابینہ تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم آفس تبدیلیوں کے متعلق اعلان کرے گا۔‘‘