19/Apr/2019
News Viewed 2051 times
شبِ برات کی رات کے بارے میں جانا جاتا ہے کہ یہ فضیلتوں بھری رات ہے اوریہ رات تمام تر امت مسلمہ کی بخشش کا ذریعہ بھی ہے۔
شبِ برات کے متعلق احادیث بھی ہیں جن میں اس رات کی فضیلت ،اس کے روزے کی فضیلت کے بارے میں صاف بتایا گیا ہے کہ یہ رات مسلمانوں کے لیے کتنی اہم رات ہوتی ہے اور اس رات میں
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خاص تجلی فرماتا ہے۔
مولیٰ علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں’’جب شعبان کی پندرہویں رات آجائے تو اس رات کو قیام کرو اور دن میں روزہ رکھو کہ رب تبارک وتعالیٰ غروب آفتاب سے آسمان دنیا پر خاص تجلی فرماتا ہے کہ ہے کوئی بخشش چاہنے والا کہ اسے بخشدوں،ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کے اسے روزی دوں،ہے کوئی مبتلا تو اسے عافیت دوں،ہے کوئی ایسا ہے کوئی ایسااور یہ اس وقت تک فرماتا ہے کہ فجر طلوع ہو جائے‘‘۔
شب برات کی فضیلت کے متعلق حدیث مبارکہ بیان کی گئی ام المؤمنین صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’میرے پاس جبرئیل آئے اور کہا یہ شعبان کی پندرہویں رات ہے اس میں اللہ تعالیٰ جہنم سے اتنوں کو آزاد فرماتا ہے جتنے بنی کلب کے بکریوں کے بال ہیں مگر کافر اور عداوت والے اور رشتہ کاٹنے والے اور کپڑا لٹکانے والیاور والدین کی نافرمانی کرنے والے اور شراب کی مداومت کرنے والے کی طرف نظر رحمت نہیں فرماتا۔‘‘
حضور ﷺ فرماتے ہیں کہ ’’ماہ شعبان المعظم میں جو کوئی تین ہزار مرتبہ درود شریف پڑھ کر مجھ کو بخشے گا بروز حشر اس کی شفاعت کرنی مجھ پر واجب ہو جائے گی۔‘‘
ماہ شعبان کی پندرویں رات سورہ دخان سات مرتبہ پڑھنا بہت ہی افضل ہے پروردگار عالم ستر حاجات دنیا کی اور ستر حاجات عقبیٰ کی قبول فرمائے گا۔ان شااللہ
اس رات کے نوافل مغفرت گناہ کے لیے بہت افضل ہیں،حضور ﷺ نے فرمایا کہ’’میرا نیاز مند امتی شب برات میں دس رکعت نفل اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص گیارہ گیارہ بار پڑھے‘‘جو شخص یہ نماز ادا کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی طرف ستر دفعہ نگاہ کرم فرمائے گا اور ہر نگاہ میں اس کی ستر حاجتیں پوری فرمائے گا۔
جو ماہ شعبان کے کے مکمل روزے رکھتا ہے اللہ تعالیٰ سکرات موت سے اسے نجات عطا فرماتا ہے قبر کی تاریکی اور منکر نکیر کی دہشت و ہیبت سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
ام المؤمنین صدیقہ فرماتی ہیں ’’حضور اقدسﷺکو شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں روزہ رکھتے میں نے نہ دیکھا۔
حضرت انسؓ بئان کرتے ہیں کہ ’’نبی کریم ﷺسے سوال کیا گیا سب سے افضل نفلی روزے کون سے ماہ میں ہیں ،فرمایا شعبان میں !حضور ﷺنے فرمایا جو شخص ماہ شعبان کے تین روزے رکھتا ہے اور پھر وہ مجھ پر صلاۃوسلام پڑھتا ہیتو اللہ تعا لیٰ اس کے تمام گذشتہ گناہ معاف فرماتا ہے اور اس کے رزق میں برکت عطا کرتا ہے۔‘‘
نبی کریم ﷺ فرماتیں ہیں ’’مجھے جبریل علیہ السلام نے خبر دی ماہ شعبان میں اللہ تعالیٰ رحمت کے تین سو دروازے کھول دیتا ہے۔