10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں پارہ 10 ڈگری تک آگیا


سیاسی

09/Dec/2024

News Viewed 45 times

ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں پارہ 10 ڈگری تک آگیا

کراچی میں بھی سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، جہاں شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد میں درجہ حرارت 3 ڈگری تک پہنچ گیا، پشاور میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔
زیارت اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں سردی کی شدت بہت زیادہ ہے۔ وادی زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات میں منفی 6، نوکنڈی میں صفر، گوادر میں 7 اور سبی میں 9سینٹی ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



زیارت میں سردی کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ ٹنکیوں اور پائپوں میں پانی برف میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہاں یخ بستہ ہوائیں چلنے کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو چکی ہے اور گیس کی فراہمی بھی بند ہو گئی ہے۔ گیس کی بندش کے باعث زیارت کے رہائشی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
اس سردی کی لہر نے ملک کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے اور شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں