10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

مشہور ریسلر رومن رینز کی نئی فلم جلد رلیز


شوبز

20/Apr/2019

News Viewed 3092 times

مشہور ریسلر رومن رینز کی نئی فلم جلد رلیز

ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر رومن رینز اب ہالی ووڈ میں کام کر رہے ہیں اور ان کی نئی فلم جلد ہی رلیز ہوگی جس میں دی راک اور جیسن سٹیتھم اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


رومن رینز کچھ عرصہ سے ڈبلیو ڈبلیو ای سے غائب تھے بتایا جاتا ہے ان کو کینسر تھا اور اب وہ ریسلنگ میں حصہ نہیں لے سکتے ۔مگر رومن رینز ابھی بھی ہمت نہ ہارے انہوں اپنی زندگی کو نئے طریقے سے شروع کیا ہے اور اب ہالی ووڈ فلموں میں کام کریں گے ان کے مداحوں کے لیے یہ بہت اچھی خبر ہے کیونکہ ان کے ریسلنگ سے جانے کے بعدبہت لوگوں نے انہیں سراہا ہے ۔ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنا نام بنانے والے رومن رینزامریکا کے رہا ئشی ہیں ۔
مزید جانیں:بالی ووڈ اداکار اب پاکستانی فلموں میں کام کریں گے
فاسٹ اینڈ فیوریس کی سیریز میں آنے والی نئی فلم ’’ہوبس اینڈ شاء‘‘میں دی راک اور جیسن سٹیتھم اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔فاسٹ اینڈ فیوریس کی سیریز میں شاء کا کردار ادا کرنے والے جیسن سٹیتھم نے پہلے ولن کا کردار ادا کیا تھا مگر نئی آنے والی فلم میں ہوبس (دی راک)اور شاء (جیسن سٹیتھم) ایک ساتھ کام کریں گے اور ناقابل شکست ولن کے خلاف مقابلہ کریں گے اس فلم میں رومن رینز کو اہم کردار دیا گیا ۔فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے فلم یکم اگست 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ خبریں