10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

وزیر اعظم کا چھوٹا سا بیان اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کر دیا


سیاسی

24/Apr/2019

News Viewed 1916 times

وزیر اعظم کا چھوٹا سا بیان اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

وزیر اعظم عمران خان کاایران میں بیان ہوا جس کی وجہ سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔


ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنے کچھ الفاظ ایسے بول دیے کے بعد میں انہیں بدلنا پڑا اور اس چھوٹی سی بھول کی وجہ سے قومی اسمبلی میں موجو د اپوزیشن اراکین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ حکومت ایسی غلطیاں کر رہی ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتی ،کسی ملک کے ساتھ بات چیت کرنے سے وہ یار نہیں بن سکتااس کے علاوہ حنا ربانی نے پاکستان کے موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جو بھی بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہے اسے ملک دشمن بنا دیا جاتا ہم اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان کو مزاق بنتا دیکھ کر بہت پریشان ہیں۔
مزید جانیں:وزیراعظم عمران خا ن نے کیا بڑا فیصلہ
عمران خان کے بیان پر شیریں مزاری نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زبان پھسل گئی جس پر انہوں نے جاپان اور جرمنی کی سرحدی تجارت کی بات کی جبکہ حقیقت میں انہیں فرانس اور جرمنی کی تجارت کے متعلق بات چیت کرنی تھی۔
اس کے ساتھ ہی مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین باتیں کر رہے جب ہم یہ بولتے ہیں کہ بلاول بھٹو اتنی کم عمر میں پارٹی کے چئیر میں بن گئے تو خوش ہوتے ہیں مگر جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ پیسہ کہاں سے آیا تو ان کو غصہ آجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا زرداری اور ان کی ہمشیرہ کے اکؤنٹ میں اتنا پیسہ کہاں سے اس کا تو حساب دیں ۔عمران خان نے تو سڑکوں پر رہنے والے غریبوں کی مدد کی ہے اور ان کے لیے گھر بنوائے ہیں۔

متعلقہ خبریں