03/Apr/2019
News Viewed 3407 times
کراچی کے ساحل سے 250کلو میٹر دور پاکستان کو گیس اور تیل کے ذخائر کا اشارہ ملا اور حکومت پاکستان نے اس پر کام شروع کر دیا ہے ما ہرین کے مطابق پاکستان کوزیر سمندر تیل و گیس ملنے سے بہت سے فوائد مل سکتے ہیں۔
پچھلے کچھ دنوں سے اس بات پر کافی نوٹس لیا گیا ہے اور پاکستان حکومت نے سمندر میں کام شروع کر دیا ہے ۔سمندر کی اس گہرائی میں اب تک بیک پریشر پر کافی مثبت پیش رفت مل رہی ہے اور اس سے مطلوبہ گہرائی میں تیل و گیس کی لاتعداد مقدار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اور امید ہے کہ اس کام میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہو۔
مزید جانیں:پیٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو زیر سمندر گیس و تیل سے بہت سے فائدے حاصل ہو سکتے ہیں پاکستان میں معاشی معاملات اچھے ہو سکتے ہیں ۔آئل گیس دریافت ہونے پر مزید مشینری لگائی جائے گی جس کی وجہ سے سرمایہ کاری اور بھی بڑھ جائے گی ،گیس ملنے کی وجہ سے گیس رگنگ اور سپورٹ کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری ہوگی اور روز گار بڑھے گا ۔پاکستان میں کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا اب پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بنے گا اور اس سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔