15/Dec/2018
News Viewed 2260 times
ذرائع کے مطابق رائٹر و ہدایتکارڈین ڈیبلوئس کی فلم ہائو ٹو ٹرین یور ڈریگن:دا ہڈن ورلڈ 2010ء میں بنائی گئی فلمہائو ٹو ٹرین یور ڈریگن سلسلے کی تیسری فلم ہے جس میں مختلف کرداروں کی پس پردہ آوازوں کیلئے ہالی وڈ اداکاروں جے بروشل، کیٹ بلانچٹ، کریگ فرگوسن، امیریکا فریرا، جوناہ ہل، ٹی جے ملر اورکرسٹین وگ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
آگے بھی پڑھیں:فلم سمبا کا راحت فتح کی آواز میں گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول
بونی آرنلڈ کی پروڈکشن فلم کے پریکوئل کی کہانی کومزید آگے بڑھایا گیا ہے جس میںہکاپ اور ٹوتھ لیس یعنی ڈائنوسار اب بڑے ہوچکے ہیں اور انہوں نے ایک نیا ڈریگن دوست بھی بنا لیا ہے۔ فلم میں نئے مقامات کی کھوج لگاتے ہکاپ اور اس کا ڈریگن برفانی غاروں کے قریب پہنچتے ہیں جہاں اسے سینکڑوں جنگلی ڈریگن ملتے ہیں جسکے بعد اب اسے ان علاقوں میں امن قائم رکھنے کی فکر لاحق ہوتی ہے۔ فلم آئندہ سال یکم مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔