19/Mar/2019
News Viewed 1737 times
بھارتی وزیراعظم نے اپوزیشن کی شدید تنقید کے بعد اپنے نام کے ساتھ 'چوکیدار'بھی لکھ دیا، نریندرمودی نے اپوزیشن کی تنقید پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ چوکیدار کے لفظ کا اضافہ کر لیا ،اس لیے اب ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 'چوکیدارنریندرمودی' لکھا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ٹوئٹ کیاہے کہ 'میں بھی چوکیدار ہوں،ہرشخص کے اندر ایک چوکیدار ہوتا ہے'۔اسی دوران بھارتی وزیراعظم کے بعد بی جے پی کے رہنماؤں نے بھی اپنے ناموں کے ساتھ چوکیدار لکھنا شروع کر دیا۔
مزید بھی پڑھیں: وینا ملک نے بڑا فیصلہ سُنا دیا
زرائع کے مطابق بھارت میں آئندہ ماہ سے انتخابات شروع ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں انتخابی جلسے شروع ہیں،جس میں کانگریس کے صدر راہوال گاندھی کی جانب سے نریندرمودی کو 'چورچوکیدار'قراردیا جا رہا ہے۔
کانگریس نے نریندرمودی پر کرپشن کے الزمات عائد کیے جس میں بھارت اور فرانس کے درمیان 36لڑاکاطیارے'رافیل'کے معاہدے پر بھی شدید تنقید کیااور یہ معاملہ بھارت کی اعلٰی عدالت میں موجود ہے مگر اس پر کوئی کام نہیں کیا جا رہا۔