02/May/2019
News Viewed 2630 times
پاکستان کی اینیمیٹڈ فلم ”اللہ یار اینڈ دی لجنڈ آف مارخور“ گذشتہ برس فروری میں رلیز کی گئی تھی اور اب اس فلم کو نیٹ فلیکس پر بھی رلیز کیا گیا ہے۔
گزشتہ برس فروری میں رلیز ہونے والی اس فلم نے دھوم مچا دی تھی کیونکہ یہ فلم پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کو روکنے کے لیے بنائی گئی تھی کیونکہ اس کے شکار کی وجہ سے پاکستان بھر اس کی نسل ختم ہو رہی تھی اور شکار کرنے والے اس کا شکار کرنے سے بعض نہیں آرہے تھے لہذا اس فلم کی وجہ سے بتایا گیا کہ اگر شکاری اپنا کام بند نہیں کریں گے تو حکومت کے پاس دوسرا حل بھی ہے۔
مزید جانیں:40سال بعد پاکستانی فلم چین میں جلد رلیز
فلم ”اللہ یار اینڈ دی لجنڈ آف مارخور“میں اہم کردار کم عمر لڑکے اللہ یار کا دکھایا گیا ہے جنہیں انعم زیدی کی آواز میں نمایا کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اللہ یار کے ساتھ اس مارخور دوست مہرو (نتاشاحمیرا اعجاز) کا کردار دکھایا گیا ہے۔برفانی تیندوے چکو(عبدالنبی جمالی) اور ہیرو نامی ایک چکور (اظفر جعفری) کا کردار فلم میں اہم ہے۔اس فلم میں شکاریوں کو روکنے کے لیے کافی سبق دیا گیا ہے۔