17/Jan/2019
News Viewed 1748 times
وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے اور توانائی صورتحال 17ایجنڈے پر نظر ڈالی جائے گی، اور ای سی ایل کی لسٹ کے بارے میں قائم خصوصی کمیٹی بریفنگ دے گی۔
ای سی ایل سے نام نکالنا ہے یافیصلہ کے خلاف نظر ثانی کی اپیل کرنی ہے اس کا فیصلہ بھی ہو گا، اس اجلاس میں جنرل ریٹائرڈ راحیل کے بیرون ملک ملازمت کے این او سی کا معاملہ بھی زیرِغور آنے کا اندیشہ ہے۔اجلاس میں سیمنٹ انڈسٹری میں طلب و رسد اور اس کی قیمتوں کے جائزے پر بھی تفصیل دی ئے گی۔ملازمت کے دوران جاں بحق ہونے والے سرکاری ملازموں کی فیملیز کو دی جانے والی مالی امداد کے پیکج کے لئے ضمنی گرانٹ کی منظوری کا معاملہ بھی اس اجلاس میں سامنے آئے گا۔
مزید بھی پڑھیں: چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائر مینٹ
وفاقی کا بینہ اقتصادی رابط کمیٹی ’ای سی سی‘ اور سی پیک کی کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کو مظبوط کرے گی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے نئے چیئر مین کو منظوری بھی دی جائے گی۔