11/Apr/2019
News Viewed 1827 times
بھارت کے مختلف شہروں میں آج انتخابات کی پولنگ شروع ہو چکی ہے جس کی وجہ سے کشمیر میں بھارت کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔
بھارت میں الیکشن 7مراحل میں مکمل ہوگا اور اس میں کل 543نشستیں ہوں گی۔آج 20شہروں میں 91نشستوں کی پولنگ شروع ہو چکی ہے جو کہ شام 6بجے تک چلے گی۔پولنگ سٹیشنز کو مکمل طور پر بھارتی فوج نے گھیر رکھا ہے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت الیکشن پولنگ کے خلاف آج مکمل طور پرہڑتال کی گئی سڑکوں پر ٹریفک کا رجحان بھی بہت کم ہے۔
مزید جانیں:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیر مین آج تہاڑ جیل منتقل
بھارت کے مختلف شہروں میں آج پولنگ جاری ہے جن میںآندھیر اپردیش،ارونچل پردیش،آسام،چھتیس گڑھ ،مہارشٹرا،مقبوضہ کشمیر،مانیپور،میگھالیا،میزورام،ناگالینڈ،اودیشا،سکم،تلنگانا، اترپردیش،اترکھنڈ،مغربی بنگال،آندامن،لکشدویپ اور ترائپور شامل ہیں۔