10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

چور نے لیپ ٹاپ چرا کر ما لک کو معا فی کی ای میل بھیج دی


انٹر نیشنل

01/Dec/2018

News Viewed 2154 times

چور نے لیپ ٹاپ چرا کر ما لک کو معا فی کی ای میل بھیج دی

یونیورسٹی کے ایک طالب علم کا لیپ ٹاپ چوری ہو گیا اس چوری کے فوری بعد اُسے چور کی ای میل آئی اُس ای میل میں چور نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ بہت غریب آدمی ہے اور اُسے پیسے کی بہت ضرورت تھی برطانوی شہر بر منگھم کے رہائشی اسٹیوں ویلنٹا ئن نے یہ ای میل سوشل میڈیا پر شئیر کی تو وہ تیزی سے پھیل گئی اور اس با ت پر بہت سے لوگوں کے تبصرے شروع ہوگئے۔ خاتون نے اپنے ساتھ والے کمرے میں رہنے والی سہیلی کا لیپ ٹاپ چوری ہونے کے بعد ملنے والی ای میل کی نقل کی ہے، جس میں چور نے کچھ اس طرح کہا کہ 146 ہیلو ! میں آپ کا لیپ ٹاپ چرانے پر بہت معافی چاہتا ہوں، کہ میں بہت غریب آدمی ہوں مجھے پیسے کی بہت ضرورت تھی، میں نے آپ کا فون اور والٹ چھوڑ دیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اس سے آپ کی کچھ ضرورت پوری ہو جائے گی، 145 چور نے مزید کہا کہ 146 میں آپ کو دیکھ سکتا ہوں کہ آپ یونیورسٹی کی طالبہ ہیں، اگر آپ کے لیپ ٹاپ میں یونیوسٹی سے متعلق کوئی ضروری کام کی فائلیں اگر ہیں تو آپ مجھے بتا سکتی ہیں وہ میں آپ کو یہاں پر بھیج دوں گا! اور میں ایک دفعہ پھر سے آپ سے معافی مانگتا ہوں 145

مزید پڑھیں:بیجنگ میں ورلڈ ربوٹ کانفرنس میں نئے ربورٹس متعارف


جب یہ پوسٹ ٹویٹ کی گئی تو اس پوسٹ کو مزید 26 ہزار افراد نے اُسے آگے بڑھایا اور اس پر ہزاروں افراد نے اپنی رائے دینی شروع کر دی۔ کچھ لوگوں نے اس چور کی ایمانداری کی داد دی لیکن کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے کہا کہ غریب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کی قیمتی چیزیں چرائی جائیں۔

متعلقہ خبریں