24/Apr/2019
News Viewed 1918 times
دنیا بھر میں اب ڈرون کا استعمال بہت عام ہو گیا اور ان کو مختلف اشکال میں دیکھا جا سکتا ہے مگر اب ڈرون کی رہنمائی کے لیے ایک نیا ریڈار تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیزیونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طالبعلم
سیف اللہ جردک اور ان کے ساتھیوں نے مل کر اس ریڈار کو بنایا ہے ۔دنیا کا سب چھوٹا یہ ریڈار ماچس کی ڈبیہ جتنا ہجوم رکھتا ہے اور اس کا وزن150گرام ہے اور اس کے لیے کسی ہیوی پاور سپلائی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ ریڈار پانچ وولٹ کی بیٹری سے چلتا ہے ۔
مزید جانیں:ہیلی کاپٹر کی شکل میں بننے والے ہوائی جہاز کی تیاری مکمل
اس ریڈار کی خاص بات یہ ہے یہ رات میں بھی ڈرون کو رہنمائی دے سکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی نابینا لوگو ں کو راستہ دکھانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔اس چھوٹے ریڈار کی تیاری میں ٹی ٹی ٹیکنیکل ریسرچ سینٹر فن لینڈ کے ماہرین نے بھی اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ ریڈار ایک سیکنڈ میں 8بار سگنل بھیجتا ہے یعنی ایک سیکنڈ میں یہ ریڈار اپنے سامنے آنے والی چیز کی 8بار شناخت کرتا ہے۔ماہرین نے اس ریڈار سے ایک نا قابل یقین اور حیرت انگیز تبدیلیوں کو نوٹ کیا ہے یہ ریڈار ایک کسی پر بیٹھے شخص کے سانس کو بھی نوٹ کر سکتا ہے۔اس ریڈار کو نابینا افراد کے علاوہ روبوٹ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔