10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

نواز شریف دل کی تکلیف میں مبتلا


سیاسی

22/Jan/2019

News Viewed 2234 times

نواز شریف دل کی تکلیف میں مبتلا

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماہرین سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ نوازشریف کو سخت سیکیورٹی میں کوٹ لکھ پت جیل سے لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے. سابق وزیر اعظم کو گزشتہ کچھ روز سے دل میں تکلیف کا سامنا تھا, نوازشریف کو کوٹ لکھ پت جیل سے پی آئی سی لایا گیا۔
نواز شریف کی طبیعت کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل کیس میں سزا کاٹنے کیلئے بھیجا گیا تھا۔

مزید بھی پڑھیں: پاک فوج نے نتھیا گلی میں پھنسے لوگوں کو نیکال لیا


نواز شریف کی اسپتال آمد کے موقع پر ایمرجنسی وارڈز کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور عام مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا تھا۔ زرایع کے مطابق نوازشریف کے دل کے 3 ٹیسٹ لیے گئے اور ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز بڑا پایا گیا جبکہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں