10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

رمضان کا چاند کب نظر آئے گا:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی


پاکستان

26/Apr/2019

News Viewed 1555 times

رمضان کا چاند کب نظر آئے گا:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے کہ رمضان کا چاند اب 5مئی کو نظر نہیں آئے گا 6مئی کو نظر آئے گا اور 7مئی کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے کہ رمضان کا چاند کب نظر آئے گا۔محکمہ کے مطابق رمضان کا چاند 29شعبان 5مئی کو نظر نہیں آئے گا بلکہ اس کے ایک روز بعد 6مئی کو نظر آئے گا اور 7مئی کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔
مزید جانیں:جمعتہ المبارک کی فضیلتیں
اس سے قبل پاکستان کے معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کا کہنا تھا کہ رمضان کا چاند 5مئی کو نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں البتہ سعودی عرب میں 5مئی کو ہی اس چاند کی روایت ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ چاند کی عمر 15گھنٹے اور18 منٹ ہو گی۔
پاکستان میں رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل ہی وزیر اعظم عمران خان نے بجلی کی 24گھنٹے فراہمی کا اعلان کر دیا ہے اور اس منصوبہ پر پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں