29/Apr/2019
News Viewed 2266 times
لاہور سمن آباد میں پولیس کی دہشت پھیل گئی پولیس اہلکار وں نے شہری کو اغوا کیا اور اس ٹارچرسیل میں رکھ کر رقم کا مطالبہ کیا۔
لاہور سمن آباد میں ایس ایچ او سمیت نو اہلکاروں نے شہری کو اغوا ء کیا۔محمد یاسین نامی اس شخص کو اغوا کر کے پولیس اسٹیشن میں ٹارچر سیل میں رکھا گیا وہاں اسے ٹارچر کیا گیا اور رقم کی ڈیمانڈ کی گئی۔پولیس اہلکار اسلم کے بیان پر ایس ایچ او سمیت نو اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کر دیے گئے۔
مزید جانیں:بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی قتل کر دیا گیا
مقدمہ میں جن اہلکاروں کے نام درج کیے گئے ان میں فہیم مرتضیٰ،غلام حسین،عنصر علی،فہد وقاص، عبدالرحمان،کاشف،ارشد اور نعیم اقبال شامل ہیں۔پولیس کے مطابق تین اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے مگر ایس ایچ او سمیت 6اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔