09/Jan/2019
News Viewed 1810 times
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی مختلف درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ کل نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف سماعت کی درخواست پر جلد ہی کاروائی کرے گا۔
سابق وزیراعظم کی طرف سے آج ہائی کورٹ میں ایک مختلف درخواست دائر کی گئی تھی۔جس میں درخواست کی گئی تھی کہ العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد ہی مقرر کی جائے۔
مختلف درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ دو رکنی بینچ سزا کے خلاف جمع کروائی ہوئی اپیل پر سماعت کر چکا ہے اور عدالت نے برطرفی کی سزا کی درخواست میں مرکزی اپیل کے ساتھ سماعت کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے نوازشریف کو سات سال قید بمع جرمانے کی سزا سنائی تھی اور انھیں دوسرے کیس فلیگ شپ ریفرنس میں آزاد کیا تھا۔
سابق وزیر اعظم نوازشریف نے عدالت کے فیصلے کے خلاف 1جنوری اور پھر 4جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی جو کہ دونوں مرتبہ رجسٹرار نے درخواست لینے سے انکار کر دیا اور درخواست واپس کر دی۔
انگلش نیوز پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
دوسری طرف قومی احتساب نیب کی طرف سے بھی نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں رہائی اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا میں اضافے کے لیے 2درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
نیب کا کہنا ہے کی فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی کرپشن کے پختہ ثبوت پیش کیے اس لیے انھیں آزاد کرنے کا فیصلہ غلط تصور کیا جائے اور صرف شک کا فائدہ دے کر نوازشریف کو آزادکرنا قانون کے خلاف ہے۔
نیب نے اپنی دوسری درخواست میں یہ موقف اپنایا تھا کہ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کے خلاف مقدمہ ثابت کیا ،احتساب عدالت سے نوازشریف کو ملنے والی 7سال کی سزاکم ہے اسے مزید بڑھایاجائے۔